Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر پر عدالتی فیصلہ قابل قبول ،بھاگوت

نئی دہلی۔۔۔۔ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کو لیکر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور عدالت کا جو فیصلہ آئیگا اسے قبول کیا جائے گا۔ انڈیا فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں موہن بھاگوت نے یہ بات سفارتکاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ذرائع کے مطابق آر ایس ایس کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم مودی بہت سے مسائل پر اچھی بات کرتے ہیں ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات تک بعد رام مندر کا مسئلہ حل ہوجائیگا ؟ تو انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس بی جے پی نہیں چلاتا اور بی جے پی سنگھ کو نہیں چلاتی۔ دونوں کا نظریہ ایک ہونے کے ناطے تبادلہ خیال کیاhttp://سپریم کورٹ جاتا ہے۔

شیئر: