ملازمت کے نام پر زیادتی
جمعرات 14 ستمبر 2017 3:00
نوئیڈا۔۔۔۔نوکری دلانے کے نام پر ایک لڑکی کو جھارکھنڈ سے دہلی لے کر آئے ایک پلیسمنٹ ایجنسی آپریٹر کے خلاف زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر کیس درج کیا اور ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ اس واقعہ میں تھانہ سیکٹر 49علاقے کے سیکٹر 78 کے رہائشی ایک انجینیئر نے شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی سے زیادتی کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکٹر 24کی رہائشی لڑکی نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز وجے نامی شخص نے اس کے ساتھ زیادتی کی جو جھارکھنڈ سے لڑکیوں کو لاکر دہلی کے مختلف علاقوں میں گھریلو ملازمت دلاتا ہے۔وجے راگنی کو جھارکھنڈ سے لے کر آیا تھا اور اسے دہلی کے آنند وہار کے ایک گھر میں کام پر رکھوایا تھا ۔