Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی جیل سے فرار دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے

کراچی ...کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے2 دہشت گرد چمن کے راستے افغانستان پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی نے رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگرد شیخ ممتازعرف فرعون اور احمدعرف مناسینٹرل جیل سے فرار ہونے کے بعد فوری طور پر بلوچستان گئے ۔ وہاں سے چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے۔ پولیس کو ایک دن گزرنے کے بعد قیدیوں کے فرار ہونے کا بتایا گیا تھا ۔ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دونوں دہشت گرد 13 جون کو کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو جیل سے فرار کرانے اور افغانستان پہنچانے والے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

 

شیئر: