کوئٹہ... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا ۔ یہ منصوبہ 80 ارب روپے کی لاگت سے15 سال میں مکمل ہوا ہے۔ 72ہزار ایکڑاراضی سیراب ہوگی۔ و زیراعظم جمعرات کوایک روزہ دورے پر سوئی پہنچے ۔ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔مقامی انتظامیہ نے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔کھچی کینال کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ آج یہاں میرے قائد نواز شریف کو ہونا چاہئیے تھا کیونکہ یہ ان کا منصوبہ تھا۔ کچھی کینال منصوبہ 2صوبوں میںمحبت کامنصوبہ ہے۔باقی لوگ باتیں زیادہ کرتے ہیں،مسلم لیگ ن باتیں کم ،کام زیادہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے ماضی کی کوتاہیاںدرست کریں۔ڈیرہ بگٹی کے لئے پانی اورگیس کامسئلہ مستقل طورپرحل کیاجائےگا۔چندبرسوں کی بات ہے بلوچستان کے مسائل مکمل طورپرحل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گوادرمنصوبے کی بدولت بلوچستان پاکستان کاامیرترین صوبہ ہوگا۔بلوچستان میں پانی کے200ارب رو پے کے منصوبوں پرکام کیاجائےگا۔