فارمیسی لوٹنے والا سعودی گرفتار
مکہ مکرمہ.... مقدس شہر میں گشتی فورس نے ایک فارمیسی لوٹنے والے 20سالہ سعود ی شہری کو واردات کے بعد 10منٹ کے اندر گرفتار کرلیا۔ مقامی نوجوان نے پستول کے بل پر العزیزیہ محلے کی بستر اللحیانی فارمیسی میں گھس کر 4ہزار ریال چھین لئے تھے اور بھاگ گیا تھا۔ 911پر رپورٹ کی گئی۔ فوری طور پر اسے چاروں طرف سے گھیر کر گرفتار کرلیا گیا۔ اسکے قبضے سے پستول ، 4ہزار ریال اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔