Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

370غیر قانونی اور 40مشکوک گرفتار

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ ریجن میں ادارہ مجاہدین کے ترجمان طلال السلمی نے بتایا ہے کہ مشکوک حالت میں گھومنے والے 40افراد گرفتار کرلئے گئے۔ 5مشکوک گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔370اقامہ و محنت قوانین کی خلا ف ورزی کرنے والے پکڑے گئے۔ پولیس کو مطلوب ایک شخص بھی دھر لیا گیا۔ مجاہدین کی گشتی فورس نے معمول کی ڈیوٹی کے دوران مذکورہ کارروائی کی۔ مکہ مکرمہ ریجن میں ادارہ مجاہدین کے ڈائریکٹر جنرل حامد القرشی نے مذکورہ کارروائی پر فورس کے اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔ تمام گرفتار شدگان کو متعلقہ اداروں کے حوالے کردیاگیا۔
 

شیئر: