Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار میں دہشت ناک تباہی ہو رہی ہے، سربراہ یورپی کمیشن

    برسلز ۔۔۔۔۔۔۔یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر نے میانمار کے بحران کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یورپی کمیشن کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار کے واقعات حقیقت میں ایک دہشت ناک تباہی ہیں کیونکہ ایک مرتبہ پھر لوگ ایک اقلیت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششوں میں ہیں۔ ان کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یورپ اس بحران کے حل میں کس طرح مدد کر سکتا ہے۔ اس موقع پر یورپی پارلیمان نے بھی میانمار کے سلامتی کے اداروں سے ہلاکتیں روکنے، روہنگیا کو ڈرانے دھمکانے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان کے گھر نذر آتش کرنے کے سلسلے کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: