Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”15ستمبر“ کی قطری سازش چٹکلہ بن گئی

ریاض .... ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے کہا ہے کہ 15ستمبر کو بغاوت کی سازش دنیا بھر میں چٹکلہ بن گئی۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ ہمارا اتحاد خلیج کے خود ساختہ قذافیوں کے لئے عبرت کا باعث بنا رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ میں خلیج کے ہر شہری کی جانب سے یہ بات دہرانا چاہتا ہوں کہ قطری حکام ہمارے قطری بھائیوں کے ممکنہ مظاہروں کو کچلنے کیلئے ہی ایران سمیت دیگر ممالک کی افواج کی خدمات حاصل کئے ہوئے ہیں اور یہ جنگی جرائم کے دائرے میں آتا ہے۔
 

شیئر: