اسلام آباد.... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ ان کی زندگی خطرے میں ہے ۔نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکلاءگڑھے مردے اکھاڑتے رہے۔ کوئی نئی دلیل پیش نہ کرسکے۔ کچھ لوگوں نے جرائم میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ دیکھیں گے کہ حدیبیہ پیپرز ملز پر نیب ایمانداری سے ریفرنس دائر کرتی ہے یا نہیں۔ 17 سال بعد حدیبیہ کیس لگا ہے جو پہلی فتح ہے اگر نیب نے چالاکی نہ کی اور ریفرنس دائر کردیا تو یہ دوسری فتح ہوگی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ حدیبیہ کیس تمام جرائم کی ماں ہے۔ یہ کیس شریف خاندان کے لئے مہلک ثابت ہوگا۔تابوت کے ساتھ ثبوت بھی نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی میں شاہد خاقان عباسی اور بڑے بڑے ٹائیکون شامل ہیں۔ اب اس کے پیچھے قطرجارہا ہوں۔اصل دستاویزات لے کر آوں گا اور ثابت کروں گا کہ ایل این جی اسکینڈل میں شاہدخاقان پارٹنرہیں۔ اگر اصل کاغذات مل گئے تو یہ ہماری تیسری فتح ہوگی۔