جموں نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس پٹری سے اتری
نئی دہلی۔۔۔۔نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پرجموں نئی دہلی راجدھانی ایکسریس 12426کا آخری ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔ اس حادثے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ۔ شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر نیرج شرما نے صحافیوں کوبتایا کہ حادثہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر15پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جموں نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس کا آخری ڈبہ (پاور کوچ) پٹری سے اتر گیا تاہم کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔