Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک ،افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملہ،3ہلاک

پشاور... پاک ،افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاک، افغان سرحد پر کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے میں ایک گاڑی پر2 میزائل داغے گئے ۔ مارے جانے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں ڈرون کی پروازیں جاری ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر ملا محب اللہ کے گھر پر2 میزائل داغے گئے ۔کمانڈر محب اللہ اور ان کے2محافظ ہلاک ہوئے ۔و اضح رہے کہ رواں سال جون میں ضلع ہنگو میں حقانی نیٹ ورک کے ایک کمانڈر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ 
 

 

شیئر: