سوئٹزرلینڈ میں بھی قطر کو منہ کی کھانی پڑی
جنیوا .... برطانیہ میں انسانی حقوق کی عرب تنظیم اور دہشتگردی کی قطری فنڈنگ رکوانے کیلئے قائم عالمی تحریک کے مشترکہ وفد نے جنیوا میں قطری وزیر خاررجہ کے من گھڑت خیالات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ قطری وزیر خارجہ عبدالرحمن محمد آل ثانی نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 36ویں سیشن کے دوران دروغ بیانیوں اور من گھڑت حقائق پیش کرنے کی جسارت کی تھی۔ مذکورہ مشترکہ وفد کے شرکاءنے انکے ایک، ایک دعوے کے چیتھڑے اڑا دیئے۔ وفد میں عبدالرحمان نوفل، ایمان السباغ اور آل اسکندر کے نام قابل ذکر ہیں۔ مشترکہ وفد کے ارکان نے قطر واپس پہنچنے والے حاجیوں کی گرفتاریوں ، قطری خاندانوں سے سیاسی اسباب کی بنیاد پر شہریت سلب کرنے ، غیر ملکی کارکنان کےساتھ غیر انسانی سلوک اور دہشتگرد جماعتوں کی سرپرستی و فنڈنگ کے مسائل کو زور و شور سے اٹھایا۔