Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی سیاح ، مگرمچھ کے حملے کے بعد لاپتہ

کولمبو۔۔۔۔سری لنکا کے ایک جزیرے میں برطانوی شخص کو مگر مچھ نے پانی میں گھسیٹ لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔ یہ شخص چھٹیاں گزارنے سری لنکا گیا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی طرف سے پانی میں گھسیٹنے سے پہلے اس کے صرف ہاتھ پانی سے اوپر نکلے ہوئے نظر آرہے تھے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مد د کیلئے پکار رہا ہے۔ برطانوی سیاح کی عمر 20سے30سال تھی۔ یہ واقعہ سری لنکا کے مشہور ’’ایلیفنٹ راک ‘‘کے قریب پیش آیا۔سیاح نہانے گیا تھا کہ مگر مچھ نے حملہ کردیا۔یہ علاقہ مگر مچھوں کی بہتات کی وجہ سے مشہور ہے۔ پولیس اور فوج کے اہلکار اسے تلاش کررہے ہیں۔تاہم ابھی کامیابی نہیں ملی۔فوجی غوطہ خور بھی وہاں پہنچے ہوئے ہیںواضح ہو کہ مگرمچھ پانی میں کچھ نہیں کھاتا بلکہ وہ خشکی میں اپنا شکار لے جاکرکھانے کا عادی ہوتا ہے۔

شیئر: