لندن ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے اہم رہنما اتوار کو لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اوراسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق بھی لندن میں ہیں۔ ملاقات میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز اور ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان لندن سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوں گے۔ شاہد خاقان، وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور فواد حسین کے ہمراہ لندن پہنچے ہیں۔