ڈوبنے والے کوالا کو کشتی سوار نوجوانوں نے بچالیا
کیراکائنٹری.... مقامی یونیورسٹی کےطلباء نے ایک کوالا کے بچے کی جان بچالی جو دریا میں پڑی ہوئی مختلف چیزوں کے درمیان پھنس گیا تھا اور کسی بھی وقت ڈوب سکتا تھا۔ ساحل پر تفریح کیلئے آئے ہوئے طلباء نے دور سے اس پریشان حال کوالا کو دیکھا اور پھر فوراً ہی ایک چھوٹی سی کشتی لیکر مدد کیلئے اسکے پاس پہنچ گئے ۔اپنے مشن میں کامیاب رہے۔ طلباء نے اس مشن کیلئے جو کشتی استعمال کی تھی وہ اتنی چھوٹی تھی کہ اسے کشتی کے بجائے ڈونگی کہنا زیادہ مناسب ہوگا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ واقعہ سے کچھ دیر قبل یہ کوالا ایک درخت پر چڑھا ہوا تھا جس کی نازک شاخ اچانک ٹوٹ گئی اور کوالا کا بچہ بھی نیچے آگیا اور پھر پانی میں گھس گیا۔اسے بچانے والے طلباء کا تعلق ماحولیات کی آؤٹ ڈور یونیورسٹی سے تھا اوریہ واقعہ دریائے مورے میں پیش آیا۔ جو الپنا جزیرے کے بالکل قریب ہے۔ کوالا کے بچے کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے ۔