پشاور... باجوڑ ایجنسی میں اتوار کی صبح بم دھماکے میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی اور اہلکاروں سمیت7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم تحصیل ماموند میں سڑک کے کنارے نصب تھا ۔ لیویز اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں میں کئی اہلکار شامل ہیں۔ دھماکے کے بعد علاقے کہ ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ۔