Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کے ہاتھوں سردار سروور ڈیم کا افتتاح

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گجرات میں سردار سروور ڈیم کا افتتاح کیا۔یہ ڈیم  56سال بعد بن کر تیار ہوا۔ اس سے علاقے کے 10لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی، نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل، سابق وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل موجود رہیں۔سردار سروور ڈیم کا منصوبہ  سردار ولبھ بھائی پٹیل نے آزادی سے قبل 1946میں شروع کیا تھا جبکہ  5اپریل 1961ء کو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے  سنگ بنیاد رکھا بعد ازاں اس کی تعمیر کا کام 1987میں شروع ہوا۔ اس ڈیم کی لمبائی 1.2کلومیٹرہے جو ملک کا سب سے طویل ڈیم سمجھا جارہا ہے۔اس پر 44ہزار کروڑ روپے خرچ ہوئے۔اس کی اونچائی138.68میٹر ہے جس میں 4.73ملین کیوبک میٹر قابل استعمال جگہ ہے۔اس ڈیم کی تعمیر سے گجرات ، راجستھان ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کو فائدہ پہنچے گا۔گجرات کے اس منصوبے سے دیگر ریاستوں کی بہ نسبت زیادہ فائدہ ہوگا۔ قحط زدہ علاقوں میں پانی پائپ لائنوں کے ذریعے پہنچاکر تقریباً18لاکھ ہیکٹر اراضی کوسیراب کیا جائے گا۔راجستھان کے باڑ میڑ اور جلور اضلاع کی تقریباً 2لاکھ46ہزار ہیکٹرزمینیں جبکہ مہاراشٹر کی37ہزار 500ہیکٹر زرعی اراضی کی سینچائی ہوسکے گی۔اس ڈیم سے 10لاکھ کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔اس ڈیم میں نصب 2ٹاورزکے ذریعے 1200میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جس کا 57فیصد حصہ مہاراشٹر، 27فیصد مدھیہ پردیش اور 16فیصد گجرات کو ملے گا۔اس کے ذریعے سالانہ تقریباً1600کروڑ روپے زراعت سے آمدنی ہوگی جبکہ بجلی اور پانی کی سپلائی سے 175کروڑ روپے حاصل ہونگے۔اس ڈیم سے 10لاکھ کسانوں کو روزگاملے گا جس سے دیہات کے لوگوں کا شہروں کی طرف جانے کا رجحان کم ہوگا۔

شیئر: