ریاض.... سعودی عرب میں توانائی کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ سال رواں 2017 ءکے اختتام سے قبل پٹرول اور بجلی کیلئے مقرر سبسڈی ختم کردی جائے گا۔ بینک آف امریکہ میریلنچ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں پٹرول کے نرخوں میں اصلاحات کے عمل سے نجکاری کو تقویت پہنچے گی۔ اس کاپہلا مرحلہ سال رواں کے اختتام سے قبل ہی شروع ہوجائے گا۔ دریں اثناءسعودی بجلی کمپنی نے پونجی میں سرکاری حصص کے اندراج کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کمپنی کی کل پونجی کا 74.31 فیصد حصہ سرکار کا ہے ۔ 3.096 ملین حصص حکومت کے ہیں ۔ بجلی کمپنی نے 17 ستمبر 2017 ءکو کرنسی نوٹ کے سینٹر ایدع میں اندراج کرالیا۔ اس اقدام کو بجلی اور پٹرول کیلئے مقرر سبسڈی اٹھانے کی تمہید کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔ سعودی حکومت بجلی کمپنی کے حصص سے ہونے والی آمدنی سے دستبرداری کا اعلان کرچکی ہے جبکہ سعودی بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ سالانہ فی حصص 70 ہلالہ ہی حصص کے مالکان کو دے گی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حصص کے منافع سے سرکاری دستبرداری کی بدولت ملنے والی رقم 2.1 ارب ریال تقسیم نہیں کی جائے گی۔