Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی:مدارس کیلئے یوگی حکومت کا نیا حکمنامہ

لکھنؤ۔۔۔۔یو م آزادی کی تقریب کے موقع پر یوپی کے مدرسوں میں وڈیو گرافی کے حکمنامے کے بعد اب یوگی نے مدرسوں کے سلسلے میں ایک اورہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مودی کے عنقریب ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے ہر مدرسے کی جانب سے 25،25مسلم خواتین کو بھیجنا ہوگا ۔ واضح رہے کہ 22ستمبر کو وارانسی کے ڈی ایل ڈبلیو میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک جلسہ منعقدہونے والا ہے جس میں تقریباً700مسلم خواتین کوشامل کرنے کی اسکیم بنائی گئی ہے۔ یہ ہدایت اقلیتی فلاحی افسر کی طرف سے سبھی مدرسوں کے پرنسپل اورمنیجر کو بھیجا گیا ہے جس کے تحت ہر مدرسے سے 25مسلم خواتین کو وزیر اعظم مودی کے پروگرام میں شامل ہونا ہوگا۔ یوگی حکومت کے اس حکمنامے پر مدرسہ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے سخت اعتراض کیاہے۔

شیئر: