Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواجہ آصف نااہلی کیس ،لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد.. اسلام آبادہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست کی سماعت کی۔ عثمان ڈار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف غیر ملکی کمپنی کے مستقل ملازم ہیں اور ماہانہ 50 ہزار درہم لیتے ہیں ۔ انہوں نے انکم ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔خواجہ آصف کے اقامے کا معاملہ پانامہ لیکس کیس جیسا ہی ہے۔ انہوںنے اپنے تمام اثاثے ظاہرنہیں کیے اور غیر ملکی کمپنی سے ہونے والی آمدنی کو چھپایا۔ وہ آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے۔ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا جائے۔دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ وکیل بھی جب کوئی دوسرا کام کرتا ہے تو وکالت کا لائسنس معطل کر دیا جاتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ کیا اور معاملہ چیف جسٹس کو بجھوا دیا۔

 

شیئر: