Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

مرادآباد۔۔۔۔شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو چاقو سے وار کرکے قتل کرنیوالےزبیرنامی ملزم کو پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔پولیس کے ساتھ فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے ریوالور اورکارتوس برآمد ہوئے۔ ملز م پر 5ہزار روپے کا انعام بھی تھا۔ذرائع نے بتایا کہ زبیر منڈھاپانڈے تھانہ حلقہ کے افضل پور کی نشاں نامی لڑکی سے جبراً شادی کرنا چاہتا تھا ، انکار کرنے پر چاقو سے وار کرکے قتل کردیا تھا۔ پولیس واقعہ کے بعد سے ملزم  کی تلاش میں تھی۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم بھدا سنا ہوائی پٹی کے نزدیک جنگل میں روپوش ہے۔ پولیس ٹیم کواپنی طرف آتے ہوئے دیکھ کر ملزم نے فائرنگ شروع کردی ،جوابی فائرنگ سے گولی اس کے پاؤں میں لگی اور وہ زمین پر گرپڑا ۔پولیس نے اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

شیئر: