چین اور روس کی مشترکہ جنگی مشقیں
بیجنگ ...چین اور روس نے شمالی کوریا کے قریب مشترکہ بحری جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ۔ یہ مشقیں ایک ایسے موقع پر کی جا رہی ہیں جب شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات کے سبب خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ مشقیں پیٹر دی گریٹ بے اور بحیرہ اوہاٹسک کے جنوبی حصے میں کی جا رہی ہیں۔ پیٹر دی گریٹ بے روس کی مشرقی بندرگاہ ولادی ووسٹوک اور شمالی کوریا کی سرحد کے قریب ہے۔ رواں برس کے دوران چین اور روس کی یہ دوسری مشترکہ جنگی مشقیں ہیں۔ چین اور روس دونوں کوریائی بحران کے پر امن حل کے حامی ہیں۔