Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہرہ کے بیٹے اذلان نے ماما پر چند پابندیاں لگادیں

پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان کے بیٹے نے اپنی ماما پر چند پابندیاں عائد کردی ہیں۔اس بات کاانکشاف ماہرہ خان نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کیا۔اداکارہ نے اپنے 8سالہ بیٹے اذلان کی تصویر شیئر کی اور اس میں یہ بات بتائی۔انہوں نے لکھاکہ اذلان کی جانب سے مجھے سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ اب اسے جان، بے بی یا اذو نہیںپکارنا۔ وہ8 سال کا ہوگیا ہے ۔ اس نے اپنی ماںپر واضح کردیاہے کہ اب اس کے ساتھ چھوٹے بچوں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ اپنی ایک اور تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ۔اس تصویر کے کیپشن میں ماہرہ خان نے لکھا ہے کہ میں ہر روز اس بات پر شکرادا کرتی ہوں کہ اللہ کریم نے مجھے اذلان کی ماں کے طور پر منتخب کیا۔خیال رہے کہ اداکارہ کی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو بعد ازاں طلاق پر منتج ہوئی۔ واضح رہے کہ ماہرہ خان اس وقت معروف ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم” ورنہ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا پہلا پوسٹر گزشتہ دنوں سامنے آیا تھا۔یہ فلم رواں سال نومبر میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: