ائیر ریس ورلڈ چیمپیئن شپ جاپانی پائلٹ کے نام
برلن: جرمنی کے شہر لاستز میں ہو رہے ہوابازی کے مقابلے میں جاپان کے پائلٹ یوشی ہیدا مورویا نے چار میں سے تین ریسزجیت لی ہیں، اور اگر وہ آخری ریس ہار بھی جائیں تو بھی ٹرافی انکے حصے میں ہی آئے گی۔ آسٹریلیا کے پائلٹ میٹ ہال دوسرے نمبر پر، چیک ریپبلک کے مارٹن سنوکا تیسرے اورا سپین کے یواں ویلارڈ چوتھے نمبر ہیں۔ جاپانی پائلٹ نے مقررہ فاصلہ بغیر کسی غلطی 50.451 سیکنڈمیں طے کیا۔