ناروے :ورلڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ ، ہالینڈ کامیاب
اوسلو: ناروے میں خواتین کی ورلڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز ہالینڈکی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ناروے میں خواتین کی سائیکل ریس کے افتتاحی روز 42.5 کلومیٹر کے ٹائم ٹرائل راونڈ میں سائیکلسٹ نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب محنت کی۔ ہالینڈ کی ٹیم نے ریس کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 55.41 سیکنڈز میں طے کر کے فتح سمیٹی۔ ریس میں دوسری پوزیشن ٹیم ڈولمین اور تیسری جرمن ٹیم بیگلا کے نام رہی۔