سڈنی .... سڈنی کے علاقے بلیک موس میں 42کلو میٹر کی مسافت کی ایک میراتھن ہورہی تھی کہ اسی دوران ایک 25سالہ نوجوان میتیھو ویٹیکر کو بہت دور کی سوجھی۔اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کیلئے ایک ایسی حرکت کرنے کا فیصلہ کیا جس کی طرف لوگوں کا ذہن ہی نہ جائے۔ اپنے نام کے اندراج کاشوق اسے اتنا زیادہ تھا کہ اس نے تھری پیس اونی سوٹ پہن کر میراتھن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا حالانکہ یہ سوٹ اس کے سائز سے کہیں بڑا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ میراتھن میں ایک اور شخص سوٹ پہنے شامل تھا تاہم وہ سوٹ نہ تو گرم تھا اور نہ ہی تھری پیس۔ میتھیو نے یہ فاصلہ 2گھنٹے 44منٹ اور 29سیکنڈ میں طے کرلیا۔ پیشے کے اعتبار سے میتھیو وکیل ہے۔ اسکا کہناہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں کسی ایسے شخص کانام درج ہوگا جس نے گرم تھری پیس سوٹ پہن کر میراتھن میں حصہ لیا ہو۔ اس کارنامے کو انجام دینے کیلئے مقامی ملبوساتی کمپنی نارتھ بانڈی نے سوٹ بطور تحفہ پیش کیا تھا۔