شیورنے دو بلیوتوتھ ہیڈفونز متعارف کروا دیئے
شیور کمپنی نے دو نئے وائرلیس بلیوتوتھ ہیڈفونز ایس ای 112 اور ایس ای 215 متعارف کروا دیئے ہیں۔ دونوں ہیڈفونز کا بیٹری ٹائم 8 گھنٹے سے زائد ہے اور وائرلیس رینج 30 فٹ ہے۔یہ مکمل طور پر وائرلیس نہیں بلکہ ایک کیبل دونوں ائیر بڈز کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ ایس ای 215 کے ساتھ موجود بلیوتوتھ کیبل کو ائیر بڈز سے الگ کرکے ہیڈفون جیک سے منسلک بھی کیا جا سکتا ہے۔ کیبل 100 ڈالر میں الگ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ نیلے ، کالے ، سفید اور کلیئر رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اسکی قیمت 150 ڈالر ہے۔ایس ای 112 کی کیبل فکس ہے۔ یہ ہیڈفون صرف کالے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔اسکی قیمت 100 ڈالر ہے۔