Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد شہزاد ، بابراعظم کامیاب ترین جوڑی بن گئی

لاہور : قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے اوپنراحمد شہزاد اور ون ڈاون نوجوان بلے باز بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی مقابلو ں میں پاکستان کی کامیاب ترین جوڑی بن گئی ہے۔ دونوں بلے بازوں نے اب تک 5 بار ایک ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے2سنچری اور2 نصف سنچریوں کی مدد سے 78.80کی اوسط سے394رنزبنائے ہیں جو کم ازکم 200 شراکتی رنزبنانےوالی ملکی جوڑیوں میں بہترین اوسط ہے ۔ یہ واحد جوڑی ہے جسے ٹی ٹوئنٹی میچز میں دو سنچری شراکتیں قائم کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
 
 
 
 

شیئر: