Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرد ریفرنڈم منسوخ کیا جائے، صدر اردوگان

 نیو یارک…ترک صدر رجب طیب اردوگان نے مطالبہ کیا ہے کہ عراقی کرد آزادی سے متعلق مجوزہ ریفرنڈم کو منسوخ کیا جائے۔  اگر ایسا کیا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عراقی کردوں کی طرف سے آزادی حاصل کرنے کے مطالبات نئے تنازعات اور بحرانوں کو جنم دیں گے۔علاقائی سطح پر نئی کشیدگی پیدا ہونے سے بچا جانا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر عراقی کردوں نے ریفرنڈم کرایا تو وہ ترکی سے ملنے والی مراعات سے محروم ہو جائیں گے۔

شیئر: