سری لنکا ورلڈ کپ میں پہنچ گیا، ویسٹ انڈیز کو کوالیفائنگ کا سامنا
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
مانچسٹر:سری لنکن کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ہو نے والے آئندہ ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کی حقدار بن گئی۔ 2 مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن ویسٹ انڈین کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی میں ناکام ہو گئی اسے میگا ایونٹ کھیلنے کے لئے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں شرکت کرنا ہو گییہ ٹورنامنٹ اگلے سال انگلینڈ میں 30 مئی سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹنگ کوچ ٹوبی ریڑ فورڈ نے کہا ہے کہ ہم ذہنی طور پر ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کے لئے تیار تھے۔مانچسٹر میں ہو نے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی شکست کا فائدہ سری لنکا کو پہنچا جو رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے سے ورلڈ کپ کےلئے براہ راست کوالیفائی کر گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضوابط کے مطابق رینکنگ میں ابتدائی 8ٹیمیں ورلڈ کپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کی اہل ہو تی ہیں اس کے لئے رینکنگ برقرار رکھنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی ۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد رینکنگ میں 9ویں پوزیشن پر موجودویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لئے اس تاریخ تک اپنے 78 ریٹنگ پوائنٹس میں اگلے 10دن میں اتنا اضافہ ممکن نہیں تھا جس سے وہ سری لنکا کے 86 پوائنٹس کو عبور کر لے۔ ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکتی تھی جب انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کم از کم-0 4 یا 0-5 صفر سے کامیابی حاصل کرتی پہلے ہی میچ میں شکست سے اس ہدف کا حصول ممکن نہیں رہا۔اس شکست کا مطلب ہے کہ 1975 اور 1979 کی ورلڈ کپ کی فاتح ویسٹ انڈیز کو عالمی کپ میں شامل ہونے کےلئے آئی سی سی کے10 ملکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں شرکت کرنی ہوگی۔اس ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کا سامنا افغانستان، زمبابوے، آئرلینڈ اور دیگر ٹیموں سے ہوگا۔یہ ٹورنامنٹ اگلے سال انگلینڈ میں 30 مئی سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں پہلی 2 پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں 2019 ءکے ورلڈ کپ کا حصہ بن سکیں گی۔