پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بتدریج بحال ہوگی، وسیم اکرم
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کا پاکستان آنا ایک مثبت قدم تھا۔ اگلے ماہ سری لنکا کی ٹیم کے آنے کے بعد دنیا کو مزید واضح پیغام جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ورلڈ الیون کو ایکشن میں دیکھ کر کافی فخر محسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آئے گی پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی اس معاملے میں غیرضروری جلد بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ حالات میں بہتری سے خود غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنے کی تحریک ملے گی۔ بورڈ کو اس کے لئے بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی کافی اچھی جارہی ہے اورپلیئرز بھی انہیں پسند کرتے ہیں، امید ہے کہ یہ صورتحال ان کے لئے مزید کامیابیوں کی نوید بنے گی۔