یوم الوطنی پر آل مکتو م کا محبت بھرا پیغام
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
دبئی.... متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے 87ویں یوم الوطنی پر سعودی عوام و حکومت کو مبارکباد پیش کردی۔ انہوں نے ٹویٹر کے ا پنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ سعودی بھائیو ںاو ربہنوں کو 87واں یوم الوطنی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ خادم حرمین شریفین اور انکے ولی عہد کو سعودی عرب کی شان و شوکت اور وقار کی حفاظت کی توفیق عطا کرتا رہے۔ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ہم اور سعودی عرب ہمیشہ ایک ساتھ تھے، ہیں اوررہیں گے۔ سعودیوں کی عزت ہماری عزت ہے۔ انکا وطن ہمارا وطن ہے۔ انکے فرمانروا ہم سب کیلئے قابل فخر ہیں۔ ہمارا مستقبل ایک ہے۔ ہم اسلام اوروطن کا دفاع کرتے رہیں گے۔