25لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
الجوف ..... الحدیثہ بری چوکی کے کسٹم افسران نے25لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ الحدیثہ میں کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم العنزی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ کسٹم کےلئے آنےوالے ایک ٹرک کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ اسکے خفیہ خانوں میں انتہائی فنکاری کے ساتھ 25لاکھ8ہزار458نشہ آور گولیاں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ناکام بنادی گئی اور اس میں ملوث ڈرائیور اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا۔