Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلجیئم کے ساحل پر پہلی جنگ عظیم کی جرمن کشتی دریافت

ویسٹرن فلینڈر  ....  مقامی گورنر نے ایک ایسی کشتی کی دریافت کا اعلان کیا ہے جو پہلی جنگ عظیم میں جرمنوں کے زیر استعمال تھی او رجسے یو بوٹ کا نام دیا گیا تھا۔ ان کے بیان کے مطابق یہ کشتی ایک سو سال قبل ایک سرنگ میں پھنس گئی تھی ۔ برآمد ہونے والی کشتی88فٹ لمبی ، 20فٹ چوڑی اور 100فٹ گہری  ہے اور اس میں سے 23نعشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔یہ کشتی یوبی کے نام سے مشہور تھی۔ واضح ہو کہ  یو بوٹ سیریز کی کئی کشتیاں بنی تھیں جن میں سے دریافت ہونے والی کشتی کا تعلق دوسری کھیپ سے ہے۔ کشتی کا سامنے کا حصہ تباہ ہوچکا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کشتی اپنی بڑی ساخت کی وجہ سے پھنسی تھی کیونکہ اس کا عرشہ زیادہ اونچا تھا۔ گورنر کارڈیگلاوے کا کہناہے کہ شمالی سمندری علاقوں میں ملنے والی یہ کشتی ایک اہم دریافت ہے جس سے پہلی جنگ عظیم کی تاریخ مرتب کرنے والوں کو بڑی مدد مل سکتی ہے۔

شیئر: