Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابیاں میری محنت کا ثمر تھیں، ریما

لالی وڈ پربرسوں راج کرنے والی اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ اپنے طویل فنی سفر کے دوران جتنا بھی کام کیا وہ میرٹ اورمحنت کے ساتھ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اداکاری، ماڈلنگ، میزبانی، فلمسازی اورہدایتکاری کے شعبوں میں مجھے کام کرتے ہوئے بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئیں جو میری محنت کا ثمر تھیں۔موجودہ دورمیں فلم میکنگ کا معیاربہترین ہے لیکن اس کودرست سمت میں آگے بڑھانا بے حد ضروری ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ریما نے کہا کہ میں نے 2فلمیں پروڈیوس کیں اورآئندہ بھی فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں لیکن بین الاقوامی معیارکی فلمیں بنا کران کی نمائش کےلئے ہمارے پاس سینما گھر نہیں۔ ایسے حالات میں ہم اپنی خون پسینے کی کمائی کوضائع کرتے ہوئے بے حد تکلیف ہوتی ہے۔لالی وڈمیں باصلاحیت لوگ موجود ہیں اوروہ اچھی اورمعیاری فلمیں بنا سکتے ہیں لیکن ایک طرف وسائل کی شدید کمی ہے اوردوسری طرف مسائل بہت زیادہ ہیں جس کودیکھتے ہوئے پروڈیوسرسرمایہ لگاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ا 
 
 
 
 
 
 

شیئر: