اسلا م آباد... اسلام آباد ہائیکورٹ میں عائشہ گلالئی نااہلی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی ساعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جھوٹے الزامات لگائے، عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ عمران خان کے خلاف عدالتی کاروائی کے بجائے صرف الزامات لگائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عائشہ گلالئی کو نا اہل قرار دے کر قومی اسمبلی کی سیٹ واپس لی جائے ۔ اب وہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت قومی اسمبلی کی سیٹ کی اہل نہیں رہی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور عائشہ گلالئی کو فریق بنایا گیا ہے۔