Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ دے گا

اسلام آباد... پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعود ی عرب جلد پاکستان کے بڑی تعداد میں طلبہ کو سعودی یونیورسٹیوں میں پٹرولیم ، الیکٹریکل انجینئرنگ ، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں ا سکالرشپ دے گا۔ اس پر آئندہ 2 سے 3ہفتوں میں کام شروع کر دیا جائیگا ۔ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے ماہرین اور ثقافتی وفود کے تبادلے کئے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ مسلمان بہت ذہین ہیں ۔سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے میدانوں میں مواقع کی ضرورت ہے۔سائنس و ٹیکنالوجی سے ہی ہم ترقی یافتہ دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی ایک سپاہی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر پاکستانی حرمین شریفین کے تحفظ کے دفاع کیلئے تیار ہے جس پر ہم فخر کر سکتے ہیں۔ 

 

شیئر: