بہار میں ٹی ای ٹی کے امتحان میں 82فیصد امیدوار فیل
پٹنہ۔۔۔۔۔بہار ٹی ای ٹی کے امتحان میں 17فیصد امیدوار کامیاب ہوئے۔بہار اسکول امتحان کمیٹی کے چیئر مین آنند کشور نے نتائج کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ 49.488درخواست دہندگان نے کلاس 1سے 5کے امتحان میں شامل ہونے کیلئے درخواست دی تھی ۔ امتحان میں 43.794امیدوار شامل ہوئے جن میں سے 7.038(17.07فیصد) نے کامیابی حاصل کی۔ پیپر2میں ایک لاکھ91ہزار164امیدوار وں نے رجسٹریشن کرایا۔امتحان میں ایک لاکھ68ہزار761امید وار شریک ہوئے جس میں سے11 ہزار330(17.84فیصد) امیدوار کامیاب ہوئے۔امیدوار بہار بورڈ کی ویب سائٹ www.biharboard.acاور www.bsebonline.netپر رول نمبر لکھ کر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔