ملائی چکن کڑھائی بنانے کا طریقہ
اجزاء:
تیل، 4 چمچ
ادرک، 8ٹکڑے
لہسن، بڑا چمچ ، کدوکش
چکن ران بونلس،350 گرام
ٹماٹر،4 عدد
ملائی،4 بڑے چمچ
نمک، ایک چمچ یا حسب ذائقہ
پسی لال مرچ، ایک چمچ یا حسب ذائقہ
پسا ہوا زیرہ، ایک چمچ
پسا ہوا دھنیا، ایک چمچ
ہلدی، ایک چٹکی
الائچی، دو عدد
دھنیا، گارنش کے لئے
ہری مرچ، گارنش کے لئے
ترکیب:
پین میں تیل گرم کر لیں۔ اس میں ادرک اور لہسن ڈال کر 3-2 منٹ تک فرائی کریں یہاں تک کہ وہ ہلکے گولڈن ہو جائیں۔ پھرچکن اور الائچی ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چکن براو¿ن ہو جائے۔ اب ٹماٹر اور تمام مصالحے شامل کر کے تیز آنچ پر بھونتے رہیں یہاں تک کہ ٹماٹر مکمل سوکھ جائے۔ اب ملائی شامل کر یں اور اتنا بھونیں کہ ملائی کا بھی سارا پانی سوکھ جائے اور تیل اوپرآجائے۔ دھنیا، ہری مرچوں اور باریک باریک لہسن کے ساتھ گارنش کر کہ سرو کریں۔