Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹام موڈی ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ٹام موڈی آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ اور ڈائریکٹر ورسسٹر شائر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ وہ سری لنکن ٹیم کے کوچ بھی رہے اور ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کے منیجر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔قبل ازیں وسیم اکرم فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تعینات کئے جا چکے ہیں۔ وقار یونس کی بھی ملتان سلطانز جوائن کرنے کی اطلاعات تھیں تاہم انہوں نے بعد ازاں وسیم اکرم کی چھوڑی ہوئی ٹیم اسلام آباد کو بطور بولنگ کوچ جوائن کر لیا تھا۔

شیئر: