Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف کے بیان میں سچائی ہے، گلالئی

اسلام آباد... تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے الزام لگایا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل آصف علی زرداری اور ان کی بہنوں نے کرایا ۔پرویز مشرف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں گلالئی نے سابق صدر پرویز مشرف کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن ملوث ہیں۔پرویز مشرف کے بیان میں بڑی حد تک سچائی ہے۔  انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے ساتھ جو لوگ تھے ان کو کھڈے لائن لگایا گیا۔ زرداری اپنی ناکامیوں کا ملبہ پرویز مشرف پر ڈال رہا ہے جوکہ سچ نہیں مشرف کو صرف ٹارگٹ کیا جارہا ہے تاکہ اصل قاتل تک رسائی نہ ہو۔ گلالئی نے سوال کیا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا فائدہ کس کو ہوا؟ ۔ بے نظیرکی شہادت سے جوصدمہ ان کے بچوں کو پہنچا وہی مجھے پہنچا جس کے ساتھ استحصال ہوگا میں اس کا ساتھ دوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں بے نظیر کو ماں کہہ کر پکارتی تھی۔ بے نظیرنے مجھے بیٹی کہا تھا۔ بلاول، بختاور، آصفہ میرے چھوٹے بہن بھائیوں کی طرح ہیں۔ بے نظیرکی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی کوچھوڑدیا تھا۔ گلالئی نے کہا کہ نیازی صاحب اپنے وژن سے ہٹ چکے ہیں۔وہ عدالتوں اورالیکشن کمیشن سے مفرورہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جہلم کے ورکرز نے مجھے بلایا تھا توگزشتہ روز جہلم میں ہی تھی۔ 

شیئر: