لالی وڈاداکارہ نور اور گلوکار ولی حامد علی خان کے درمیان طلا ق کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ولی حامد اور ماڈل و اداکارہ ثمرہ چوہدری کے باہمی روابط تھے ۔ نور نے اس حوالے سے ولی حامد کو متعدد مرتبہ منع بھی کیامگر ولی حامد نے ملاقاتےں جاری رکھیں جو دونوں کے درمیان طلاق کی وجہ بنی ۔ اب طلاق کے بعد ماڈل ثمرہ چوہدر ی نے فیس بک پر ولی حامد کے ساتھ اپنی تصویر اپ لوڈ کر کے اسٹیٹس اپ لوڈ کیا ہے کہ مےں بڑے عرصے سے اس موقع کی متلاشی تھی، اب زندگی کا باقی سفر ولی حامد کے ساتھ گزاروں گی ۔اس حوالے سے جب تصدیق کرنے کے لئے گلوکار ولی حامد کے موبائل پر رابطہ کیاگیا تو ان کا فون بند تھا ۔یاد رہے کہ نور نے ولی حامد سے عدالت کے ذریعے خلع لیا ہے۔خلع سے قبل دونوں کے مشترکہ دوستوں نے ان کے درمیان صلح کی بھرپور کوششیں کیں مگر وہ تمام بے سود ثابت ہوئیں۔