Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر پھر فائرنگ،لڑکی جاں بحق

راولپنڈی... لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی۔ 22 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ جنوبی کوٹلی میں گاوں بالاکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ مارٹر گولے گرنے سے توشیبہ اقبال جاں بحق اس کی بہن عنیقہ اقبال شدید زخمی ہو گئی۔ دونوں بہنیں گھر کے برآمدے میں بیٹھی تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستانی فوج نے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، شہری آباد ی کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کی ۔ورکنگ باونڈری لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے7افراد جاں بحق ہوچکے ۔پاکستان نے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔

شیئر: