اسلام آباد...ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہند کے جارحانہ عزائم خطے میں امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ترجمان نے ہندوستانی جارحیت اوراشتعال انگیزی کی مذمت کی اور کہا کہ ایل اوسی کوٹلی سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کھلی دہشت گردی ہے۔ جان بوجھ کرمعصوم شہریوں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے متعدد پاکستانی شہری جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔