Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احمد شہزاد اور عمر اکمل پی ایس ایل سے آوٹ

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کی ازسرنو تشکیل کا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی شمولیت کے بعد بقیہ 5 ٹیموں کو5 اکتوبر تک اپنے اسکواڈ سے10 کھلاڑیوں کو لازمی ریلیز کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز نے کپتان برینڈن مک کلم اور سنیل نارائن کو پی ایس ایل تھری کےلئے اسکواڈ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم عمر اکمل کو ریلیز کردیا جائے گا۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور اسکواڈ سے احمد شہزاد، عمر گل اور انگلش بلے باز لیوک رائٹ کو ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی چیمپیئن پشاور زلمی کے اسکواڈ میں حسن علی، وہاب ریاض، محمد حفیظ، جنید خان اور محمد اصغر کو برقرار رکھا جائے گا البتہ ابھی تک اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ کن کھلاڑیوں کو ریلیز کیا جائے گا۔

شیئر: