9سالہ بچی عجیب و غریب بیماری سے صحتیاب
برلسن، ٹیکساس ..... یہاں رہنے والی 9سالہ بچی ایسی جلدی بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی کہ اسے دیکھ کر یہی اندازہ ہوتا تھا کہ وہ جل گئی ہے مگر ایسا کچھ نہیں تھا۔ حقیقت میں وہ جلد کی ایسی بیماری میں مبتلا تھی جو 2لاکھ افراد میں سے کسی ایک کو ہوتی ہے۔ حالت اس لڑکی کی اتنی خراب تھی کہ اسکی جلد مسلسل جھڑتی رہتی تھی۔ جتنی دیر میں جلد کی ایک نئی پرت جسم پر چڑھتی اس سے 10گنا تیزی سے پرانی جلد غائب ہونے لگتی تھی اور اس بات کاخطرہ تھا کہ وہ کسی مہلک انفیکشن میں مبتلا نہ ہوجائے۔ اسکی اس حالت پر اسکول میں بچے اسکا مذاق اڑاتے تھے تاہم ایسے نامساعد حالات میں بھی اسکی ماں ایمیلی نے حوصلہ نہیں ہارا ۔ ڈاکٹروں نے پیدائش سے قبل ہی بچی کی جلد کی حالت کے بارے میں ماں کو بتادیا تھا کہ وہ پیدائش کے بعد زندہ نہ رہ سکے مگر ماں نے بچی کو جنم دیا اور دن رات اسکی خدمت کی اور اب وہ عام بچیوں کی طرح صحتمند ہوگئی ہے ۔ ہنستی کھیلتی اور مسکراتی ہے۔42سالہ ماں اس بات سے خوش ہے کہ اسکی محنت ضائع نہیں ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ پیدائش کے بعد ڈاکٹروں نے کسی کو بھی بچی کو چھونے کی اجازت نہیں دی تھی۔