Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری نثار کانواز شریف کی قیادت پر اظہار اعتماد

اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب ہاوس میں ملاقات کی۔ گلے شکوے دور ہوگئے ۔ چوہدری نثار نے نواز شریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ چوہدری نثار نے بروقت واپسی کو درست فیصلہ قرار دیا۔ پارٹی صدارت اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ چوہدری نثار نے پارٹی کے بعض معاملات پر اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا، سابق وزیراعظم نے تمام تحفظات کو کھلے دل سے سنا اور انہیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف نے لندن روانگی سے قبل چوہدری نثار سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔شہباز شریف نے نواز شریف سے ملاقات میںچوہدری نثار کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا

شیئر: