Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں کارروائی،4دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی... سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت مزید کارروائیاں کی ہیں۔ ایف سی نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ بم دھماکوں اوردہشت گرد ی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سے خود کش حملوں میں ملوث دہشتگرد سمیع اللہ سمیت 24 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ کارروا ئیوںکے دوران خود کار رائفلیں، پستول، بارودی سرنگیں، 16 کلو دھماکہ خیز مواد، دستی بم، را کٹ، مارٹر شیل اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

 

شیئر: