قطری بحران حل کراکر ہی دم لیں گے، کویت
کویت.... کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے واضح کیا ہے کہ کویت خلیجی بحران حل کرانے کا اپنا فرض جاری رکھے گا۔ اس سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہوگا۔ خلیجی ممالک کے اتحاد کیلئے کام کرتے رہنا کویت کا مشن تھاہے اور رہیگا۔ انہوں نے کویت میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ یوم الوطنی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں اطمینان دلایا کہ انکا ملک قطری بحران کے خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خلیجی ممالک اور مصر کے قائدین پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اختلاف طے کرلیں گے اور تعلقات کا نیا باب شروع کرینگے۔