اب ہاؤس ٹیکس اور واٹر ٹیکس کی معلومات موبائل پر
لکھنؤ ۔۔۔۔۔آگرہ چھاونی بورڈ کے لوگوں کو ہائوس اور واٹر ٹیکس، دکان کرایہ کی معلومات کیلئے اب پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔ پریشد انتظامیہ جلد دکاندار و مکان مالکان کے موبائل پر میسیج بھیجے گی۔ پریشد ڈاٹا بینک تیار کررہا ہے، جس میں مکان مالک، دکاندار، کرایہ دار کے موبائل نمبر، ای-میل اور ایڈریس پروف لیا جارہا ہے۔ اس کی معلومات سبھی لوگوں کو دی جارہی ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بورڈ کے ریونیو محکمہ میں پوری تفصیل دیں۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایم وینکٹ نے بتایا کہ پوری معلومات جلد دینے کے لئے کہا گیا ہے۔ ڈاٹا بینک بننے کے بعد ہر مکان مالک و دکانداروں کو ہر ماہ موبائل فون پر میسج بھیجا جائے گا۔ جس سے مقررہ مدت کے اندر ٹیکس جمع کرسکیں۔